سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے ججز سمیت 48 ججوں کا تبادلہ کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
1 Sep 2024
سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز سمیت 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے، جس کے تحت 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ججز کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے، مذکورہ ججز سانحہ 9 مئی سے متعلق سماعت بھی کررہے تھے۔
پراسیکیوٹرز کا مؤقف تھا کہ ان ججز کا سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی طرف جھکاؤ ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ ملک اعجاز آصف کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔
وہ سانحہ 9 مئی کے 14 کیسوں کی سماعت کر رہے تھے۔ ان پر 9 مئی کیسز کے پراسیکیوٹرز نے اعتراض کیا تھا۔
Comments
0 comment