سانحہ نو مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں منظور

سانحہ نو مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں منظور

صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت 31 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
سانحہ نو مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج نو مئی سے متعلق مقدمات میں آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں بھی عدالت نے منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں جج ملک آصف اعجاز نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 14 مقدمات سے متعلق سماعت کی اور تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور پولیس کو ملزمان کی رہائی کا حکم بھی دیا۔ عدالت سے ضمانتیں کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔

سانحہ نو مئی کے بعد کل 549 کارکنان گرفتار ہوئے جن میں سے 12 ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوئے۔

ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ملزمان کو اڈٰالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے ملزمان 10 ماہ سے جیل میں تھے۔

اُدھر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ سمیت 31 کارکنان کی ضمانت 2، 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر سے 12 اپریل کو دلائل طلب کر لیے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!