سانحہ سوات کے بعد 18 اہم سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سانحہ سوات کے بعد 18 اہم سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
سانحہ سوات کے بعد 18 اہم سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں غفلت برتنے والے 14 افسران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے سانحہ سوات میں انتظامی غفلت کے مرتکب 14 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اگلے 60 دنوں کے اندر مکمل کرلی جائے گی۔

جن افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اُن میں سابق ڈپٹی کمشنر  سوات شہزاد محبوب سمیت متعدد اعلیٰ افسران شامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) احسان الحق اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال خٹک، محکمہ آبپاشی کے انعام اللہ اور فیض علی خان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

سابق ڈی جی ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ضلعی ایمرجنسی افسر محمد سعد خان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی 63 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غوطہ خوروں اور ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!