سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، حکومت کی سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، حکومت کی سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، حکومت کی سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

Webdesk

|

6 May 2024

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

یہ استدعا حکومت نے کیس کی سماعت کے دوران کی، جو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سن رہا تھا۔

جسٹس منصور نے کہا کہ موجودہ کیس آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت اپیل میں سن رہے ہیں، موجودہ کیس آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر نہیں ہوا، ابھی تو اپیلوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ ہونا ہے، قابلِ سماعت ہونا طے پا جائے پھر لارجر بینچ کا معاملہ بھی دیکھ لیں گے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو ریکارڈ سمیت فوراً طلب کر لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!