سنی اتحاد کونسل سے اتحاد، پی ٹی آئی کے درجنوں اراکین نے بڑا قدم اٹھا لیا

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد، پی ٹی آئی کے درجنوں اراکین نے بڑا قدم اٹھا لیا

خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے 60 سے زائد اراکین نے شمولیت کا بیان حلفی جمع کرادیا
سنی اتحاد کونسل سے اتحاد، پی ٹی آئی کے درجنوں اراکین نے بڑا قدم اٹھا لیا

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

سنی اتحاد کونسل سے انتخابی اتحاد کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 60 سے زائد نومنتخب آزاد امیدواروں نے پارٹی قیادت کو بیان حلفی جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خیبرپختونخوا کی صوبائی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 60 سے زائد نومنتخب آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلیے بیان حلفی جمع کرایا۔

تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے جبکہ باقیوں نے صبح تک بیان حلفی جمع کرانے کی  یقین دہانی کرادی۔

پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار قومی، پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کریں گے۔

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہیر، عمر ایوب، رؤف حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباسی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تمام صوبوں میں جیتے ہیں، ہمیں 3 کروڑ سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں، ہمارے حساب سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے، ہم وفاق اور ان صوبوں میں اپنی حکومت بنائیں گے، ہم نے یہ قدم مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بننا چاہیے، پشاور سے ہماری سات سے آٹھ نشستوں پر ڈی سی اور دیگر نے دھاندلی کی، جتنی دھاندلی ہوئی اس کی تہہ تک جانا چاہیے کیوں کہ یہ عوامی مینڈیٹ کا معاملہ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!