جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج نوجوان سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سپاہی احمد علی سکنہ چار سدہ نے شہادت کو گلے لگایا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!