سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کی برطرفی کی سفارش کردی

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کی برطرفی کی سفارش کردی

سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ جاری کردیا
سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کی برطرفی کی سفارش کردی

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کردی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ آئین پاکستان کےمس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کی اور اپنی رائے منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!