سپریم کورٹ پر تنقید، صحافیوں کو جاری نوٹس واپس لینے کا حکم

سپریم کورٹ پر تنقید، صحافیوں کو جاری نوٹس واپس لینے کا حکم

مجھ پر تنقید کریں کوئی پرواہ نہیں مگر عدلیہ کو کمزور نہ کریں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ پر تنقید، صحافیوں کو جاری نوٹس واپس لینے کا حکم

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2024

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو جاری ہونے والے نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم دے دیا۔  

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ‏گالم گلوچ الگ بات ہے لیکن ایف آئی اے محض تنقید کی بناء پر کارروائی نہ کرے۔

 اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کسی صحافی کے خلاف تنقید پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

‏چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیے کہ تنقید روکنے کے سخت خلاف ہوں کیونکہ آزادی صحافت آئین میں ہے، میرا مذاق بھی اڑائیں مجھے کوئی فکر نہیں لیکن عدلیہ کا مذاق اڑائیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا۔ سپریم کورٹ پر تنقید ضرور کریں لیکن آئین میں بھی کچھ حدود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ تنقید روک کر میرا یا سپریم کورٹ کا فائدہ کر رہے ہیں تو آپ نقصان کر رہے ہیں، صحافی اگر عدالتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہیں تو کریں لیکن کسی کو تشدد پر اکسانے یا انتشار پھیلانے کا معاملہ الگ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!