سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، عدالت نے فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی

سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، عدالت نے فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی

فرحان غنی کی عدالت کو 19 ستمبر کو وطن واپس آنے کی یقین دہانی
سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، عدالت نے فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2025

کراچی کے ٹاؤن چنیسر کے چیئرمین فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں چاروں ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہوئے ہیں۔ اس موقع پر فرحانی غنی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ وہ عمرہ ادائیگی پر روانہ ہورہے ہیں۔

جج کے استفسار پر فرحان غنی نے بتایا کہ آج رات کو فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ ہورہا ہوں اور 19 کو واپسی ہے جس پر عدالت نے اُن سے واپسی کی ٹکٹ کی تصدیق بھی کی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین کو پولیس رپورٹ پر ڈائریکشن دینے کی ہدایت کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!