سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان کا استعمال، 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
27 Aug 2025
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او مردان کے مطابق ٹک ٹاکر ویڈیوز میں گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرتے تھے جس کی شکایات موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمہ اندراج کے بعد ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے منفی رحجان جنم لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس متعدد کارروائیاں کرچکی ہے، پشاور میں ہلڑ بازی کرنے اور گھروں پر پتھراؤ کرنے والے ٹک ٹاکرز کے گینگ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں معافی مانگنے پر رہا کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment