سوات میں سیاحوں کو سپرمین ہی بچا سکتا تھا، سلمان اکرم راجہ

سوات میں سیاحوں کو سپرمین ہی بچا سکتا تھا، سلمان اکرم راجہ

دنیا بھر میں اس طرح کی قدرتی آفات آتی ہیں انہیں کسی جماعت سے جوڑنا ظلم ہے، سلمان اکرم راجہ
سوات میں سیاحوں کو سپرمین ہی بچا سکتا تھا، سلمان اکرم راجہ

ویب ڈیسک

|

30 Jun 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے سانحہ سوات پر دیے گئے غیر ضروری بیان کر تنقید کی جارہی ہے۔

  انہوں نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے دفاع میں بات کرتے ہوئے سوات میں اچانک سیلاب میں پھنسے 18 سیاحوں کو بروقت بچانے میں ناکامی کو ایک "الگ تھلگ واقعہ" قرار دیا۔  

اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور قدرتی آفات سمیت متعدد بحرانوں کا سامنا ہے، اور حکومتوں کو "ایک الگ تھلگ واقعے" کے لیے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔  

ان کا کہنا تھا کہ یہ توقع رکھنا غیر حقیقی ہے کہ صوبائی مشینری فوری طور پر حرکت میں آجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات پوری دنیا میں آتی ہیں اور کسی خاص حکومت یا جماعت کو مورد الزام ٹھہرا کر ان المناک واقعات کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔  

"جب اچانک سیلاب آتا ہے اور لوگ پھنس جاتے ہیں، تو صرف ایک 'سپر مین' ہی انہیں بچا سکتا ہے۔ لوگ یہ تنقید کر رہے ہیں کہ کے پی کے وزیر اعلی یا ہیلی کاپٹر فوری طور پر موقع پر پہنچنے چاہیے تھے، یہ ناانصافی ہے،" انہوں نے کہا۔  

یہ المناک واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب 18 سیاح سوءت دریا کے قریب ناشتہ کرتے ہوئے طاقتور لہروں کی زد میں آ گئے۔ اب تک 13 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔  

راجہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر فوری طور پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں بہت سے صارفین نے ان کے بیان کو حساسیت سے خالی اور لاپرواہ قرار دیا۔  

سوشل میڈیا صارفین اور مقامی باشندوں بشمول متاثرین کے اہل خانہ نے کے پی حکومت پر غفلت اور بروقت ریسکیو آپریشن نہ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی کی گئی ہوتی تو کئی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔  

*"جب اچانک سیلاب آتا ہے اور لوگ پھنس جاتے ہیں، تو صرف ایک 'سپر مین' ہی انہیں بچا سکتا ہے۔ لوگ یہ تنقید کر رہے ہیں کہ کے پی کے وزیر اعلی یا ہیلی کاپٹر فوری طور پر موقع پر پہنچنے چاہیے تھے، یہ ناانصافی ہے،"۔

واضح رہے کہ اب تک 13 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جبکہ مذکورہ بیان کے بعد حکومتی ردعمل پر عوامی غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!