سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ
پاکستان کے دفتر خارجہ اور سویڈن حکام کے درمیان ویزا سروس پر اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی

Webdesk
|
7 Jul 2025
اسلام آباد:سویڈن کی جانب سے پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ اور سویڈن حکام کے درمیان ویزا سروس پر اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی۔ پاکستان وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کی جب کہ سویڈن وفد کی قیادت ڈی جی عالمی افیئر نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کم مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو اس فیصلے سے سہولت ملے گی، سات جولائی سے پاکستانی شہری 90 دن کے لیے سویڈن جانے کے لیے ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، پاکستان اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے یہ فیصلہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments
0 comment