سائفر کیس میں مزید 6 اور توشہ خانہ کیس میں 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

سائفر کیس میں مزید 6 اور توشہ خانہ کیس میں 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

سائفر کیس کی سماعت 18 جنوری توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی
سائفر کیس میں مزید 6 اور توشہ خانہ کیس میں 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

سائفر کیس میں مزید 6گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گے، بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے مزیدسماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ذوالقرنین سکندر، شاہ محمود کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے، عدالت نے مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

سائفر کیس میں اب تک 10 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے، بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، وکیل امجد پرویز، پراسیکیوٹرز عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت پیش ہوئے۔

وکلاءصفائی سردار لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے، وکلاءصفائی نے گواہ فہیم پر جرح مکمل کرلی ہے، عدالت نے دو گواہان محسن اور عرفان رفاقت کے بیانات قلمبند کیے، عدالت نے مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کرکے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!