"طاقت ور لوگ جتنے کیس بنالیں ذرائع نہیں بتاؤں گا" : اسد طور کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

"طاقت ور لوگ جتنے کیس بنالیں ذرائع نہیں بتاؤں گا" : اسد طور کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسد طور کو سیشن جج نے مزید تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا
"طاقت ور لوگ جتنے کیس بنالیں ذرائع نہیں بتاؤں گا" : اسد طور کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Webdesk

|

3 Mar 2024

اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے اداروں اور سرکاری ملازمین پر الزامات لگانے سے متعلق کیس میں یوٹیوبر اسد طور کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔

اسد طور کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھوٹی گاڑی میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔جہاں وکیل نے صحافی کے 9 روزہ ریمانڈ کی سفارش کی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے شاہ نے طور کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کی منظوری دی۔

اسد طور مبینہ طور پر پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اعلان کیا کہ وہ اپنے ذرائع یا موبائل حوالے نہیں کریں گے۔

اسد طور نے کہا کہ اس ملک کے طاقتور افراد جتنے مرضی چاہییں کیس بنالیں اسد طور صحافی ہے اور میں اپنے ذرائع یا موبائل کسی کو نہین دوں گا۔

عدالت میں پیشی کے وقت مطیع اللہ جان، حامد میر سمیت دیگر صحافی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے ایف آئی اے کے موبائل حوالگی اور ذرائع بتانے کے مطالبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ اس سے صحافت کو کے مستقبل کو خطرہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اسد طور کو اداروں اور سرکاری ملازمین پر الزامات لگانے کے الزام میں اسلام آباد میں ایف آئی اے کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا جو آج ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!