توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، اپیل کو عید کے بعد سماعت کیلیے مقرر کرنے کا بھی حکم
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

ویب ڈیسک

|

1 Apr 2024

سابق حکمران جماعت کو ایک بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کو معطل کر دیا۔

اس سے قبل جنوری میں توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کی شریک حیات کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے جوڑے پر 1.573 ارب روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مقرر کی۔ عدالت نے مذکورہ کیس میں جوڑے کو جیل سے رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران وزارت عظمیٰ کے دوران کم قیمت پر بیرون ممالک سے قیمتی تحائف حاصل کیے، بعد ازاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ تحائف مجموعی طور پر 635,000 ڈالر میں فروخت کیے تھے۔

عمران خان کو موصول ہونے والی اشیاء میں سعودی عرب سے ایک گھڑی بھی تھی جس میں خانہ کعبہ کا ایک ماڈل تھا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 85 ملین روپے ($385,000) تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!