توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج کی طبیعت اچانک خراب
ویب ڈیسک
|
30 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف دائر توشہ خانہ اور 190 ملین ریفرنسسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال متنقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو منگل کے روز اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں اڈیالہ جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں جج محمد بشیر کا ڈاکٹرز نے طبی معائنہ بھی کیا اور انہیں دو گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔
عدالتی کارروائی کے دوران بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جج کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سماعت کو فوری طور پر معطل کردیا گیا جبکہ آئندہ سماعت کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
Comments
0 comment