تین بار وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود کبھی قومی راز افشا نہیں کیا، نواز شریف

تین بار وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود کبھی قومی راز افشا نہیں کیا، نواز شریف

پی ٹی آئی کے بانی فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں، قائد ن لیگ
تین بار وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود کبھی قومی راز افشا نہیں کیا، نواز شریف

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے منگل کو کہا کہ تین بار وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہونے کے باوجود میں نے قومی راز افشا نہیں کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران نواز شریف نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’تبدیلی نے ملک کو نقصان پہنچایا، جب عمران خان کو حکومت جانے کا یقین ہوا تو اُس نے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کردیا‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ اُس شخص نے قوم کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا کیونکہ آج روٹی کی قیمت 25 روپے تک پہنچ گئی ہے‘۔

نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ادویات کی قیمتیں بہت سستی تھیں، علاج مفت کیا جاتا تھا۔ ہم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی الوداع کیا تھا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ یہ فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کارروائی کے بعد سنایا۔

جج نے کہا کہ استغاثہ کے پاس جرم ثابت کرنے کے لیے کافی ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ دونوں ملزمان سزا سنانے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود تھے، اور انہوں نے سی آر پی سی کی دفعہ 342 کے تحت بیان کے سوالنامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وکیلوں کی غیر موجودگی میں سوالنامے پر دستخط نہیں کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!