وزارت داخلہ کی موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش

وزارت داخلہ کی موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش

وزارت داخلہ نے 21 اپریل کو مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز دی ہے
وزارت داخلہ کی موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2024

محکمہ داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 21 اپریل کو 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

خط میں سفارش کی گئی ہے کہ لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

اسکے علاؤہ محکمہ داخلہ نے  تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفر وال اور بھکر،صادق آباد، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پی ٹی اے، سی سی پی او لاہور، کمشنرز سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!