5 hours ago
وزیر اعلی سندھ کے جہاز میں بغیر اجازت سفر کرنے والے افسران کی شامت آگئی
افسران نے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کیا
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں اہل خانہ سمیت سفر کر رہے تھے۔
Comments
0 comment