وزیر داخلہ کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کا انکشاف
وزیر داخلہ کا این سی سی آئی اے کو خط، تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک
|
31 Aug 2025
کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے نام سے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ان کے کوآرڈینیٹر نے فوری تحقیقات کے لیے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو بھیج دیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ کے کوآرڈینیٹر نے سائبر کرائم ایجنسی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں اس جعلی اکاؤنٹ کی فوری تحقیقات کرنے اور اسے بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ وزیر داخلہ کا نہیں ہے اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے پیچھے موجود افراد کا پتا لگا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments
0 comment