وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر لاہور سے ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ ملاقات پر پرپیگنڈا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی ہے اور اُسے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بلال نے ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اے آئی ویڈیو شیئر کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایسی ویڈیو سے پاکستان کے تعلقات اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔
اس کے علاوہ پاکستان کے بیرون ممالک سے تعلقات بھی خراب ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور اُس نے فیس بک ریل پر ویڈیو شیئر کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد اب تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
Comments
0 comment