12 hours ago
وزیراعلی پر وفاقی نمائندے کا عدم اعتماد، وفاق اور فوج سے مدد مانگ لی
صوبے میں نوکریاں بک رہی ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ضلع کے حالات کو سنبھال نہیں پارہے، گورنر کے پی
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے۔ نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں کیونکہ وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال پا رہے۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ایک روز قبل آرمی چیف سے صوبے میں امن و امان سے متعلق ملاقات ہوئی جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے صوبے کے معاملات کی بہتری کیلیے وفاقی حکومت اور فوج سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کو نہیں مانتا اُس پر ڈنڈا چلانے کی ضرورت ہے۔
Comments
0 comment