وزیراعظم اپنے خرچ پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم اپنے خرچ پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم اور وفد میں شریک اراکین اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے
وزیراعظم اپنے خرچ پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

7 Apr 2024

وزیر اعظم شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دوسرے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری بھی دی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور وفد اس دورے کے تمام اخراجات سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیت سے ادا کرے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سفر کریں گے اور سفر کے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کریں گے۔

یہ دورہ تین روز یعنی 6 اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، جس میں وزیراعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کے لیے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ایک تفصیلی حکمت عملی تیار کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!