ای چالان پر کراچی والوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ای چالان پر کراچی والوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ نے طلب کرلیا
ای چالان پر کراچی والوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2025

کراچی میں ٹریفک نظام اور ای چالان سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے نمائندے شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو شہر میں متعارف کرائے گئے ای چالان سسٹم 2025 کا مکمل تجزیہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، تاکہ اس کے مؤثر نفاذ، جرمانوں کی پالیسی اور عوامی سہولت سے متعلق پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار ہوں گے، جبکہ اراکین میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے علاوہ صوبائی اسمبلی اراکین آصف خان، فاروق اعوان، سعدیہ جاوید، افتخار عالم، طحہ احمد، شبیر قریشی سمیت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، اے آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای چالان سسٹم کو مزید صارف دوست اور مؤثر بنانے کے لیے قابل عمل سفارشات تیار کرے اور ٹریفک جرمانوں کی موجودہ پالیسی کا بھی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!