ای او بی آئی پنشنرز کیلیے خوش خبری، 8 ماہ کے بقایاجات سمیت ستمبر سے اضافی رقم ملے گی

ویب ڈیسک
|
30 Aug 2025
حکومت نے پنشنزز کو خوشخبری سنائی ہے کہ ماہ ستمبر سے اضافے کے ساتھ ای او بی آئی پنشن کی بقایا جات ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے خوشخبری سنائی ہے کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کو یکم ستمبر کو بڑھی ہوئی پنشن ملے گی۔
اس اعلان کے مطابق، ای او بی آئی اپنے تقریباً 5 لاکھ پنشنرز میں 10 ارب روپے تقسیم کرے گا۔
نئے فیصلے کے تحت، کم سے کم پنشن کو 10,000 روپے سے بڑھا کر 11,500 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر پنشنرز کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ پنشنرز کی پنشن بڑھ کر 30,000 روپے سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ، حکومت اب ای او بی آئی کی سہولت کو گھروں میں کام کرنے والے، زرعی اور دیگر غیر رسمی شعبوں کے کارکنوں تک بھی پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
Comments
0 comment