ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد عمران ریاض دوسرے کیس میں گرفتار
ویب ڈیسک
|
1 Mar 2024
معروف صحافی اور وی لاگر عمران ریاض کو ایک کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصٰلات کے مطابق کرپشن کے مقدمے میں عدالت نے عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت میں صحافی کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران ریاض کی ایک لاکھ روپے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے عمران رہاض کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا جس پر انہیں رہائی ملی تو پولیس نے صحافی کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملے اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے عمران ریاض کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Comments
0 comment