ایک اور سیاسی پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
19 Feb 2024
جمعیت علما اسلام شریانی گروپ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور ایوان میں نامزد وزیر اعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج سمیت نامزد وزیراعظم کیلیے حمایت مانگی۔
تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام شیرانی کے قائدین کی ایک گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں شیرانی گروپ نے پی ٹی آئی کا ہر فارم پر بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کیونکہ ہم ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ نظام پر لوگوں کا اعتماد ہو۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملکی معیشت اور حالات کو بہتر کرنے کے لئے ملکر آگے بڑھیں گے، ہم رابطے جاری رکھیں گے، اکٹھی کوششییں کریں گے، پورا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے، کمشنر راولپنڈی کے بیان سے واضع ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے۔ انکشافات کی انکوائری ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ جائیں گے، بند فیصلوں کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے، منصوبہ بندی سے ہمارا مینڈٹ چھینا گیا ، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، جو بھی وزیر اعظم ہمارے علاوہ وزیر اعظم بنا وہ جعلی ہوگا،پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری سیٹوں پر ڈاکا ڈالا ہے، ہم 80 مزید سیٹیں ریکور کریں گے، ایسا وزیر اعظم ہونا چائیے جو مضبوط ہو ، پاکستان کو مضبو حکومت چاہیے‘۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فارم 47 جاری کئے جائیں، آج اسلام آباد کا تین نشستون کا نوٹیفیکیشن رک گیا ، عدالتوں کو دھاندلی نظرآرہی ہے۔
Comments
0 comment