ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا غیر مشروط ساتھ دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
19 Feb 2024
ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں حکومت سازی کیلیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے غیر مشروط طور پر ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفد کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد میں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل تھے۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں۔ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی امید ہے آج ہی اعلامیہ جاری ہو گا۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی ن لیگ کی دعوت پر اسلام آباد میں ن لیگ کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے پر تین نکاتی آئینی ترامیم پر حمایت مانگی ہے تاکہ اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل ہوں۔
Comments
0 comment