ایم کیو ایم کا ن لیگ سے معاہدہ طے ہونے کے بعد حکومتی بنچز میں بیٹھنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا ن لیگ سے معاہدہ طے ہونے کے بعد حکومتی بنچز میں بیٹھنے کا اعلان

ایم کیو ایم اور ن لیگ کی قیادت نے معاہدے پر دستخط کردیے
ایم کیو ایم کا ن لیگ سے معاہدہ طے ہونے کے بعد حکومتی بنچز میں بیٹھنے کا اعلان

Webdesk

|

1 Mar 2024

 ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے بھی دستخط کردیے، ایم کیو ایم نے معاہدے کے بعد حکومتی بینچز میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں جماعتوں ےک قائدین نے شرکت کی۔

مذاکرات میں  طے کیا گیا کہ بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل معاہدے کا حصہ ہوگا، معاہدے کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی۔ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی،مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی۔

معاہدے میں طے پایا کہ انتظامی مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے، این ایف سی ایوارڈ میں آئین میں لکھ دیا جائے کہ ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کو مالی وسائل دیئے جائیں، ہر چار سال کے بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانے پر قانون سازی ہوگی۔ 

معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن نے ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں، دونوں جماعتوں نے اقتدار کو عوام تک منتقل کرنے اور عوام کو بااختیار بنانے کے عزم کا عادہ کیا ہے

 معاہدے کے بعد ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ یہ سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے جو پاکستان کیلئے ایک نسخہ کیمیا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد اب تمام سیاسی جماعتوں کی آزمائش ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں کچھ وعدے پورے کرتی ہیں کچھ نہیں کرتیں، تو بہتر ہے وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!