ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے بڑا فیصلہ

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے بڑا فیصلہ

برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف
ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے بڑا فیصلہ

Webdesk

|

29 Jan 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور احترام لازم ہے، برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جی ایچ کیو میں ارمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ فریقین  نے ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف  نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور احترام  پر زور دیتے ہوئے اسے ناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کا سب سے اہم جز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کیلیے مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہترکوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف  نے سلامتی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پائیدار رابطے اور دستیاب مواصلاتی ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

دونوں فریقوں نے مشترکہ خطرات کے خلاف رابطہ کاری اور ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ملک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اس بات کے عزم کا اعادہ کیا گیا کہ برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے دونوں اطراف نے سرحدی علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی ضروری ہے، جس کی نشاندہی دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ناگزیر ضرورت کے طور پر کی گئی۔

پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیرخارجہ  حسین امیرعبداللہیان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہوں گے۔ دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔

 

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان کبھی علاقائی تنازع نہیں رہا۔ ہم پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اور ایران میں دہشتگردوں کو موقع نہیں دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!