یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

سنی اتحاد کونسل نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا
یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی منگل کو 'بلا مقابلہ' چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما سیدل ناصر خان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اجلاس کا آغاز ہوا تو سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کے اعلان کے بعد ایوان بالا کے نومنتخب ارکان نے حلف لیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیے اور سینیٹرز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔

اتحادی پی ایم ایل این کے ساتھ اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کی مدد سے، پی پی پی کے گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ کی نشست پر چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ گیلانی اکثریت سے قائد ایوان منتخب ہوں گے کیونکہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

ایوان بالا میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے پاس 19، جبکہ بی اے پی، اے این پی اور ایم کیو ایم کے پاس تین تین نشستیں ہیں۔

تاہم عمران خان کی زیرقیادت پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کو 'غیر آئینی' قرار دیتے ہوئے اس عمل کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے سینیٹ میں خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی موجودگی تک انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!