آزاد کشمیر پر بھارت کا حملہ، پاک فوج کا بھرپور جواب
ڈپٹی کمشنر کا عوام کو محفوظ اور محتاط رہنے کا مشورہ

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے علاقے کیل ، کیرن اور ددھیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے موثر جواب دیا جس پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈپٹی کمشنر نیلم نے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
Comments
0 comment