آزاد امیدوار شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی قیادت کے گلے آگیا

آزاد امیدوار شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی قیادت کے گلے آگیا

پی کے 81 پشاور سے آزاد امیدوار نے الٹا قیادت کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی
آزاد امیدوار شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی قیادت کے گلے آگیا

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے تعلق رکھنے والے امیدوار صاحبزادہ تیمور نے پارٹی قیادت کو شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے الٹا قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پی کے 81 پشاور سے آزاد امیدوار صاحبزادہ تیمور کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر قیادت نے شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

صاحبزادہ تیمور نے پی ٹی آٗئی قیادت کو شوکاز نوٹس لے جواب میں لکھا کہ ’عملی طور پر پی ٹی ائی کی تنظیم موجود نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے، شوکازنوٹس والیں لیں ورنہ آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ یرعلی ارباب پی ٹی ائی کے صوبائی صدر نہیں اس لئے قانونی نوٹس کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان کی جمہوریت ہر انسان کو آزاد الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہے۔ آزاد حیثیت سے عمران خان کی طرف سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔

صاحبزادہ تیمور نے کہا کہ آپ کا شوکاز نوٹس حقائق کی روشنی میں غیرسنجیدہ اور بدنینتی پرمبنی ہے، اگر اس کو واپس نہ لیا گیا تو عدالت میں درخواست دائر کرکے قانونی کارروائی کروں گا اور پھر نتائج کی ذمہ داری قیادت ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!