چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

تصدیق ہوگئی
چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2024

آئی کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا، یہ چیٹ بوٹ صارف کے پوچھنے پر انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔

ابتداً اسے بہت کم لوگوں نے استعمال کیا لیکن جوں جوں لوگوں کو اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہو رہا ہے اس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی شرط ختم کرنے کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے اب 200 ملین سے زائد ہفتہ وار فعال صارفین ہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنے ہیں۔

یاد رہے کہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ اس کے 100 ملین ہفتہ وار فعال صارفین

ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!