گوگل اکاؤنٹس پر سائن ہونے کیلئے نیا سیلفی ویڈیو فیچر متعارف کرا دیا گیا

گوگل اکاؤنٹس پر سائن ہونے کیلئے نیا سیلفی ویڈیو فیچر متعارف کرا دیا گیا

اس نئے فیچر کا مقصد ڈیپ فیک پر مبنی فراڈ اور اکانٹس ہیکنگ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے
گوگل اکاؤنٹس پر سائن ہونے کیلئے نیا سیلفی ویڈیو فیچر متعارف کرا دیا گیا

Webdesk

|

24 Jul 2026

لندن: گوگل نے اکاؤنٹ ریکوری کے لیے ایک نیا سیلفی ویڈیو سائن ان فیچر متعارف کرایا ہے۔اس فیچر سے صارفین اپنے اکاننٹس پر لاگ ان یا انہیں ریکور کرنے کے لیے اپنی مختصر ویڈیو کو استعمال کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر کا مقصد ڈیپ فیک پر مبنی فراڈ اور اکانٹس ہیکنگ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔ کمپنی کی جانب سے سیلفی ویڈیو ویریفکیشن فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسے متبادل سائن ان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسی طرح یہ اکانٹ ریکوری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا جب دیگر روایتی لاگ ان طریقے دستیاب نہیں ہوں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی۔گوگل کی جانب سے اس ویڈیو ریکارڈنگ کو محفوظ رکھا جائے گا اور بعد میں سائن ان کرنے کے لیے لائیو ویڈیوز کو صارف کی شناخت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لاگ ان کے دوران رئیل ٹائم میں سر کو حرکت دینا ہوگی تاکہ ڈیپ فیک ویڈیو یا ساکت تصاویر کے ذریعے فراڈ کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے۔

گوگل نے مزید بتایا کہ پہلے سے محفوظ ویڈیو کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور صارفین اپنے اکانٹ ڈیش بورڈ سے اپنی سیلفی ویڈیو کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

یہ فیچر ابھی صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور بتدریج دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔اس فیچر تک رسائی کے لیے گوگل اکانٹ سیٹنگز میں جاکر سکیورٹی اینڈ سائن اور پھر سیلفی ویڈیو کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارفین کو فون یا کمپیوٹر کیمرے میں جاکر اسکرین پر درج ہدایات کے مطابق سر کو حرکت دینا ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!