کوے کی ذہانت اور چالاکی پر تحقیق، آپ بھی حیران کردے گی

کوے کی ذہانت اور چالاکی پر تحقیق، آپ بھی حیران کردے گی

ماہرین نے مطالعے کے دوران کوؤں میں چھپی انسانی صلاحیتیں بھی دیکھیں
کوے کی ذہانت اور چالاکی پر تحقیق، آپ  بھی حیران کردے گی

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

سائنس کی دنیا میں ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ کوے نہ صرف انتہائی ذہین پرندے ہیں بلکہ وہ کئی ایسی صلاحیتوں کے مالک ہیں جو پہلے صرف انسانوں سے مخصوص سمجھی جاتی تھیں۔

جرمنی اور امریکا کی حالیہ تحقیقات نے ان پرندوں کے حیرت انگیز ذہنی قابلیت کو اجاگر کیا ہے۔

ٹیوبنگن یونیورسٹی، جرمنی کی تحقیق کے مطابق کوے جیومیٹری کی پیچیدہ شکلیں پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تجربات میں کوؤں نے چوکور، تکون اور دیگر جیومیٹری کی شکلیں درست طریقے سے پہچانیں جبکہ لائنوں کے زاویوں اور تفصیلات میں فرق کرنا سیکھا۔

کمپیوٹر اسکرین پر 6 مختلف شکلوں میں تمیز کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی 17 سالہ تحقیق (2006-2023) نے ثابت کیا کہ کوے چہروں کو 15 سال تک یاد رکھ سکتے ہیں، وہ خطرے کا باعث بننے والے افراد کو شناخت کر لیتے ہیں اور پھر یہ معلومات وہ اپنی نسل در نسل منتقل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کوے 1 سے 4 تک کی گنتی کر سکتے ہیں جبکہ اسکرین پر دکھائے گئے نمبروں کے مطابق کاں کاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ کوے ٹولز استعمال کرنے اور بنانے کی مہارت رکھتے ہیں، جبکہ کھانہ ذخیرہ کرنے اور اسے یاد رکھتے ہیں اس کے ساتھ کھیلوں میں دلچسپی اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوؤں کی یہ غیر معمولی ذہانت انہیں پرندوں کی دنیا کا سب سے ذہین رکن بناتی ہے۔ ان تحقیقات سے نہ صرف جانوروں کے دماغی عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی نئے راستے کھلیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!