خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ حل کرنے کیلیے ایلون مسک سے رابطے پر غور

خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ حل کرنے کیلیے ایلون مسک سے رابطے پر غور

انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے آئی ٹی پروفیشنلز بہت پریشان ہیں، معاون خصوصی
خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ حل کرنے کیلیے ایلون مسک سے رابطے پر غور

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ حل کرنے کیلیے اسٹار لنک کمپنی کے مالک ایلون مسک سے رابطے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک کے ایلون مسک کے علاوہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے صوبے میں آئی ٹی پروفیشنلز کو بہت بری طرح سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے متعدد بار وفاق کو شکایت درج کرائی مگر انہیں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!