انسٹاگرام کا دوستوں پر نظر رکھنے کیلیے زبردست فیچر

انسٹاگرام کا دوستوں پر نظر رکھنے کیلیے زبردست فیچر

اس فیچر کی تصدیق میٹا نے بھی کردی
انسٹاگرام کا دوستوں پر نظر رکھنے کیلیے زبردست فیچر

Webdesk

|

2 Mar 2024

سماجی رابطے کی معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کیلیے زبردست فیچر متعارف کرادیا جس کی مدد سے وہ اپنے دوستوں پر نظر رکھ سکیں گے۔

میٹا نے انسٹاگرام صارفین کیلیے ’فرینڈ میپ‘ نامی فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کی جس کا دائرہ فی الوقت چند ممالک تک پھیلایا گیا ہے اور مستقبل میں یہ سب کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کی مدد سے صارف اپنے دوست کی لائیو لوکیشن دیکھ سکے گا۔

اس کیلیے صارف اپنے دوست کو خود اجازت دے گا اور اُس کا اختیار ہوگا کہ وہ لوکیشن کو بند کردے۔ یہ بات واضح کی گئی ہے کہ صرف وہ آئی ڈیز لوکیشن دیکھ سکیں گی جنہیں صارف فالو کرتا ہے یا پھر اُسے فالو کیا جاتا ہے۔

لوکیشن کا ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور اس میں ایک ’گھوسٹ موڈ‘ کا فیچر بھی ہوگا جس سے صارف کی آخری بار ایکٹِیو لوکیشن کو چھپا سکے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!