پاکستان کا خلا میں پہلا مشن بھیجنے کا اعلان، لائیو کوریج ہوگی
یہ مشن پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے بھیجا جائے گا
ویب ڈیسک
|
2 May 2024
پاکستان نے خلا میں اپنا پہلا سیٹلائٹ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پاکستان ، چائنیز مشن چانگ 6 پر پہلا اسٹوڈنٹ مشن خلا میں بھیجے گا،
یہ مشن پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے بھیجا جائے گا۔
چائنا کے ون چانگ لانچ اسٹیشن سے لانچ کئے جانے والے مشن کو سپارکو کراچی ، این سی ارجی آڈیٹوریم میں لائو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ترجمان حسام خان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی موقع پر لائیو کوریج کا اور سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر کی ٹیم موجود ہوگی۔
Comments
0 comment