پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی ہے
پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2024

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

پاکستان میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند 8 جون (ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، یہ بات ماہرین موسمیات نے بدھ کو بتائی۔

 اسلامی قمری کیلنڈر ذی الحج، وہ مہینہ جب دنیا بھر سے مسلمان مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد اور منیٰ، عرفات اور مزدلفہ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر حج کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

 دنیا بھر کے مسلمان حج کے بعد 10 ذی الحج کو عید الاضحیٰ مناتے اور رب کی خوشنودی و قربت کیلیے اپنے جانور قربان کرتے ہیں۔

 ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 18 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

 تاہم حتمی فیصلے کا اعلان پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یوم عرفات یعنی حج کا نواں دن 16 جون کو ہوگا۔ خلیجی ملک میں 17 جون کو عید الاضحیٰ منانے کی توقع ہے۔

 دوسری جانب مصر میں نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس (این آر آئی اے جی) نے 16 جون کو مقدس تہوار کے ممکنہ دن کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!