پاکستان اور سعودی عرب میں ٹیک کمپنیوں میں معاہدہ طے

پاکستان اور سعودی عرب میں ٹیک کمپنیوں میں معاہدہ طے

سہر فریقی معاہدے پر دستخط کردیے گئے
پاکستان اور سعودی عرب میں ٹیک کمپنیوں میں معاہدہ طے

Webdesk

|

19 Mar 2024

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی انقلابی سرگرمیاں، پاک سعودی عرب کمپنیوں کے درمیان سہ فریقی معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انفو ٹیک گروپ (پاکستان)، ویلیرین سسٹمز انکارپوریشن (یو ایس اے) اور اوبیکان انویسٹمنٹ گروپ (سعودی عرب) کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دئے۔

یہ معاہدہ ریاض میں LEAP 2024 ٹیک کانفرنس کے دوران طے پایا جس سے صحت کی دیکھ بھال کی عالمی فراہمی میں انقلاب برپا ہوگا۔

اس ہائی پروفائل فورم کا اہتمام P@SHA نے کیا جس کے معاونین میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)، وزارت IT اور ٹیلی کام، پاکستان سافٹوئیر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانہ شامل ہیں۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اوبیکان ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارمز کو متعارف کرانا، آسانی سے انضمام کرنا، *عالمی صحت کی دیکھ بھال بڑھانا اور جدت کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

اس اقدام سے *پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر* میں *سرمایہ کاری میں مزید بہتری* کا امکان ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!