سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سائنسدان کی ایجاد کو امریکا نے تسلیم کرلیا
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2024
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمپوٹر سائنس دان کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی ایجاد کو امریکا نے تسلیم کر کے اُس کی توثیق کردی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم خان کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ’بائیومیٹرکس سیکیورٹی‘ کے حوالے سے ایک مشین ایجاد کی، جس کو امریکا کے عالمی شہرت یافتہ ادارے نے تسلیم کر کے شاہ سعود یونیورسٹی کو پیٹنٹ جاری کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس کامیابی کا سہرا پاکستانی پروفیسر کے سر جاتا ہے جن کی زیر قیادت ٹیم نے رات دن محنت کر کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بائیومیٹرک شناخت کے محفوظ اور درست طریقۂ کار کے حوالے سے مشین ایجاد کی۔
عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پروفیسر خرم خان کمپیوٹر سائنس کے میدان میں سعودی عرب کے تیسرے اور دنیا میں 14 ہزار 402 سائنس دانوں میں 761 ویں نمبر پر ہیں۔
امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ اس ایجاد کی مدد سے بائیو میٹرک شناخت محفوظ، مؤثر اور درست انداز سے ہوسکے گی جس کے بعد مشینی نظام میں ایک نیا انقلاب آجائے گا۔ علاوہ ازیں اس ایجاد مبہم کمٹمنٹ اسکیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو روایتی ٹیکسچر کوڈ سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور یہی چیز اس ایجاد کو کمپیوٹر کی دنیا میں ایک گیم چینجر کے طور پر سامنے لائی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی پروفیسر محمد خرم خان کنگ سعود یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس ان انفارمیشن ایشورنس میں سائبر سیکیورٹی سے وابستہ ہیں اور انھیں دنیا کے بہترین کمپیوٹر سائنس دان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
Comments
0 comment