اسٹار لنک کو ٹکر دینے کیلیے چینی انٹرنیٹ کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کروالی

اسٹار لنک کو ٹکر دینے کیلیے چینی انٹرنیٹ کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کروالی

چینی کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ اسٹار لنک سے تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی
اسٹار لنک کو ٹکر دینے کیلیے چینی انٹرنیٹ کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کروالی

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

چین کی کمپنی نے اسٹار لنک کو ٹکر دینے اور خلا سے پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شنگھائی اسپیکس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی لمیٹیڈ نے پاکستان میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق سال 2027 تک دنیا کے انٹرنیٹ کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ 2030 تک زمین کے مدار میں 30 ہزار سیٹلائٹ پہنچانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

واضح رہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کا بھی یہی ہدف ہے، زمین کے مدار سے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی دونوں کمپنیوں کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کا انتظارہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!