سیکیورٹی ایجنسیز کے کہنے پر ایکس بند کیا، وزارت داخلہ کا اعتراف

سیکیورٹی ایجنسیز کے کہنے پر ایکس بند کیا، وزارت داخلہ کا اعتراف

دیکھتے پہلے ایکس کون کھلواتا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
سیکیورٹی ایجنسیز کے کہنے پر ایکس بند کیا، وزارت داخلہ کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2024

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کیخلاف عدالت کو مطمئن نہ کئے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ 

جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور ایکس پر اپلوڈ مواد سے ملکی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے ، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جو بھی خطرہ ہے اس سے متعلق وجوہات اور ثبوت تحریری طور پر پیش کریں آئیندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ پیش ہوں اور ایکس بندش کی وجوہات سے آگاہ کریں۔

 عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش نہ کی جائے ، قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہو تو ٹھوس ثبوت وجوہات عدالت کو بتائیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس کی بندش کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور ایکس پر اپلوڈ مواد سے ملکی امن کو خطرہ ہے عدالت نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی خطرہ ہے ۔ عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ اس سے متعلق وجوہات اور تحریری ثبوت پیش کریں آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ پیش ہوں اور ایکس بندش کی وجوہات سے آگاہ کریں۔ مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش نہ کی جائےعدالت نے کہا کہ قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہو تو ٹھوس ثبوت وجوہات عدالت کو بتائیں یہ کیا ہے ، اس رپورٹ سے تو بہتر میرا سیکرٹری بنا دے گا۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو بلائیں آپ کے بس کی بات نہیں ۔دوسری عدالتوں کے فیصلے ہیں تو وہ جمع کروادیں، کیا کروں کیا لکھوں سرکار تھکی ہوئی ہے ، کام نہیں کر سکتی۔۔ہر ادارہ میں بدنیتی ہے ، کیا گیا کہوں ،سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے تبھی کچھ ہوگا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئی بی کی رپورٹ پر آپ نے ایکس بند کردیا ۔ یہ رپورٹ صرف قیاس پر مبنی ہے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایکس بندش کے خلاف دیگر عدالتوں میں بھی کیس ہے، دیکھتے ہیں کہ کون پہلے ایکس کھلواتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!