5 hours ago
تیز ترین انٹرنیٹ کی جانب نئی پیشرفت، 50 جی بی کی 8K ویڈیو چند سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ

ویب ڈیسک
|
3 Sep 2025
ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
چینی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی "آل فریکوئنسی" 6G چِپ بنا لی ہے، جو وائرلیس اسپیکٹرم کی ہر فریکوئنسی پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ نئی ایجاد انٹرنیٹ کی رفتار کو 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے بھی زیادہ بڑھا سکتی ہے۔ اس سے نہ صرف عام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ ملے گا بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی رابطوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ماہرین کے مطابق، اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میں ایک 50 جی بی کی 8K ویڈیو چند سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ چِپ آن لائن تعلیم، زراعت میں فصلوں کی نگرانی اور دیگر جدید سہولیات کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ انقلابی منصوبہ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے محققین نے مل کر مکمل کیا ہے۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چپ وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی چِپ ہے۔
اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت انٹرنیٹ کی رفتار 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ رفتار صارفین کے لیے ایک نئی دنیا کھول دے گی۔
Comments
0 comment