واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے زبردست اعلان

واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے زبردست اعلان

گزشتہ ماہ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے ویب ورژن کے لیے نئے انٹرفیس کے متعلق خبر دی گئی تھی۔
واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے زبردست اعلان

ویب ڈٰیسک

|

3 Feb 2024

پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے زبردست اعلان کردیا۔

اس اعلان کا تعلق تمام صارفین سے نہیں بلکہ اُن سے ہے جو واٹس ایپ کو ویب ورژن پر استعمال کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن صارفین کی چیٹ کو محفوظ بنانے کیلیے ایک فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کی آزمائش مخصوص صارفین کیلیے شروع کردی گئی ہے اور اسے استعمال کنندگان ایک اچھی سہولت یا فیچر قرار دے رہے ہیں۔

فیچر کے زیرِ تکمیل ہونے کی وجہ سے فی الحال یہ بات غیر یقینی ہے کہ یہ کس طرح استعمال کیا جائے گا لیکن ماہرین کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ نجی چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اس فیچر کے تحت کسی خفیہ کوڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!