آئی فون 17 متعارف، کن خصوصیات کا حامل ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟

ویب ڈیسک
|
10 Sep 2025
امریکا کی موبائل اور دیگر ڈیوائسز بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون 17 فروخت کیلیے پیش کردیا جو کئی خصوصیات کا حامل ہے۔
ایپل کی جانب سے متعارف کردہ آئی فون 17 کے دو ماڈل سادہ اور پرو ورژن متعارف کرایا گیا ہے اس کے ساتھ ایئرپوڈز پرو اور واچ کے تین ماڈل بھی مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیے گئے ہیں۔
اس خبر میں ہم صرف آئی فون کے نئے ماڈل 17 کی خصوصیات اور قیمت کے حوالے سے بات کریں گے۔
آئی فون 17
کمپنی نے آئی فون 17 پانچ رنگوں میں پیش کیا، اس کا ڈسپلے 6.3 انچ ہے۔
اس ڈیوائس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ پرو موشن ڈسپلے دیا گیا ہے، یہ فیچر پہلے پرو ماڈلز میں پیش کیا جاتا تھا۔
آئی فون 17 میں تھری نینو میٹر ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید ترین اے 19 پراسیسر نصب ہے جو اسے مصنوعی ذہانت کے متعدد کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ایپل نے اپنے نئے ماڈلز میں 128 جی بی سٹوریج کا آپشن ختم کر دیا ہے اور اس میں کم سے کم 256 جی بی سٹوریج آپشن دستیاب ہے۔
آئی فون 17 میں 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور ایک اپ گریڈ شدہ فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے۔ ایپل کی جانب سے متعارف کروایا گیا ’سینٹر سٹیج‘ فیچر فوٹو اورینٹیشن کو خود بخود ایڈجسٹ کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال کرتا ہے۔
اس کی قیمت 799 ڈالر یا پاکستانی کرنسی میں دو لاکھ 28 ہزار کے قریب بنتی ہے۔ مارکیٹ میں یہ 19 ستمبر سے فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا۔
آئی فون 17 ایئرماڈل
آئی فون ایئر کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی پتلی ساخت ہے، جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے۔
اس فون کا ڈسپلے ساڑھے چھ انچ جبکہ جدید اے نائٹین پرو پروسیسر نصب ہے جبکہ بیٹری پتلی ہونے کے باوجود کارکردگی بھی شاندار ہے۔
فون میں 120Hz پرو موشن ڈسپلے موجود ہے۔ یہ فیچر پہلے صرف پرو ماڈلز میں دستیاب تھا۔ فون میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے حامل پروسیسر کو شامل کیا گیا ہے۔
اگر اسٹوریج کی بات کی جائے تو اب آئی فون نے اسے 128 گیگا بائٹس سے بڑھا کر 256 جی بی کرگیا ہے۔
رہی سب سے اہم بات آئی فون کے کیمرے کی تو اس میں 48 میگا پکسل کا بیک اور اے آئی فیچر کا حامل سینٹر اسٹیج خصوصی والا کیمرا شامل کیا گیا ہے، جس کی خصوصیت یہ ہے کہ تصویر بنانے کے بعد یہ خود بہ خود ایڈجسٹ کرتا ہے۔
اس فون میں صرف ای سم چلے گی جبکہ یہ 19 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت کیلیے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 999 ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ دو لاکھ 84 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
آئی فون 17 پرو: پریمیم فیچرز اور لیکوڈ کولنگ سسٹم
آئی فون 17 پرو ایپل کا اس سال کا سب سے پریمیم ماڈل ہے جس کی قیمت 1,099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ فون نئے ایلومینیم یونی باڈی کا حامل ہے جس کی اسٹوریج دو ٹیرا بائٹ تک ہے اور یہ آپشن صارفین کو پہلی بار پیش کیا گیا ہے۔
آئی فون 17 پرو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں لیکوڈ کولنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جو فون کو گرم ہونے سے بچاتا ہے۔
اس کے بیک پر تینوں لینز میں 48 میگا پکسل کے سینسرز اور ایک اپ گریڈ شدہ کیمرہ سسٹم دیا گیا ہے۔
اس فون کی قیمت 1099 مقرر کی گئی ہے جس پاکستانی کرنسی کے حساب سے تین لاکھ 12 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
Comments
0 comment