10 سال میں 44 فیصد پاکستانی غریب اور 35 فیصد امیر ہوئے، سروے

10 سال میں 44 فیصد پاکستانی غریب اور 35 فیصد امیر ہوئے، سروے

گیلپ کی جانب سے سروے کے نتائج جاری کردیے گئے
10 سال میں 44 فیصد پاکستانی غریب اور 35 فیصد امیر ہوئے، سروے

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی تقریباً نصف آبادی اپنی گرتی مالی حالت سے پریشان ہے۔س

روے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ان کی اپنی مالی حالت خراب ہوئی۔

گزشتہ دس سالوں میں سطح غربت کے قریب آنے والوں نے کہا کہ وہ ایک دہائی کے اندر معاشی اعتبار سے کمزور ہوگئے ہیں۔

 دوسری طرف، تقریباً 35 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انہوں نے اسی عرصے کے دوران بہتر مالی طاقت اور خوشحالی کا تجربہ کیا ہے۔

 سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 16 فیصد نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کی مالی حالت وہی ہے جو دس سال پہلے تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!