اسلام آباد میں تفریح کیلیے آئے 14 سالہ لڑکے سے اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی

اسلام آباد میں تفریح کیلیے آئے 14 سالہ لڑکے سے اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، متاثرہ لڑکا صادق آباد کا رہائشی ہے اور واقعہ راول ڈیم پکنک پوائنٹ پر پیش آیا
اسلام آباد میں تفریح کیلیے آئے 14 سالہ لڑکے سے اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

پاکستان میں ریپ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، اسلام آباد کے تفریحی مقام راول ڈیم پکنک پوائنٹ پر ایک 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مقدمے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق صادق آباد کے رہائشی لڑکے کو دو افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بدتمیزی کی ویڈیو بنا کر دھمکیاں دیتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا طبی معائنہ کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں نابالغ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اس کے علاوہ حکام کی جانب سے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کارروائی بھی کی گئی ہے۔

ایسے ہی ایک واقعے میں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک چار سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں شہر کے جمن روڈ پر پیش آیا جہاں 4 سالہ بچے کو اس کے ماموں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!