کراچی کی اندھی گولیوں نے 17 سالہ لڑکی کی جان لے لی، دو علیحدہ واقعات میں بچیاں زخمی

کراچی کی اندھی گولیوں نے 17 سالہ لڑکی کی جان لے لی، دو علیحدہ واقعات میں بچیاں زخمی

لیاقت آباد میں پانچ سالہ ناظم آباد میں 15 سالہ بچی زد میں آئی
کراچی کی اندھی گولیوں نے 17 سالہ لڑکی کی جان لے لی، دو علیحدہ واقعات میں بچیاں زخمی

ویب ڈٰیسک

|

3 Dec 2023

شہر قائد میں اندھی گولیوں سے بچوں کے ساتھ خواتین بھی محفوظ نہیں ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر میں موجود خواتین کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے جبکہ کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں مکمل ناکام ہے ۔

اورنگی ٹائون میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی 17 سالہ نوجوان لڑکی کی جان لے گئی ، ایس ایچ او اورنگی ٹائون کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی جس کی عمر 17 سال اور نام فرح ہے ، لڑکی اپنے گھر میں چائے بنا رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی کی زد میں آگئی جس کے سینے میں گولی لگی اور وہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ دوسری جانب ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے لگنے والے گولی سے 15 سالہ لڑکی نینا شدید زخمی ہوگئی ، پولیس کے مطابق لڑکی ناظم آباد چاندنی چوک کے قریب گھر میں موجود تھی ، زخمی نینا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس سے قبل لیاقت آباد بی ون ایریا میں کیتلی چوک کے قریب گھر میں کھیلتی ہوئی پانچ سالہ بچی کو سر میں گولی لگی جس کے باعث اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!